اہم خبریں

پورا ملک پریشانی اور اضطراب میں مبتلا ہے،حکمران بے خبر ہیں،بند کمروں میں فیصلے ہو رہے ہیں،مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (اے بی این نیوز)مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت چاہے نہ چاہے سپیکر کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ ایوان کو مطمئن رکھے۔ پورا ملک اس وقت پریشانی اور اضطراب میں مبتلا ہے۔
حکمران ملکی معاملات سے بے خبر ہیں۔ حکومت کی طرف سے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ ہورہا ہے۔ ہم نے بغیر بحث کے قانون سازی بھی دیکھی ہے۔ ملک کی سالمیت کے حوالے سے پالیسی ایوانوں میں نہیں بنائی جارہی۔ بند کمروں میں ماورائے آئین پالیسیاں بنائی جارہی ہیں۔
بلوچستان اور کے پی میں حکومت کی رٹ کہیں بھی نظر نہیں آرہی۔ دونوں صوبوں میں ہم مسلح گروہوں کے خلاف لڑ رہے ہیں۔ اگر وزیراعظم موجود ہوتے تو ان کو قبائلی علاقوں کے بارے میں آگاہ کرتا۔
بلوچستان،خیبرپختونخوا کی صورتحال کسی سے پوشیدہ نہیں۔ عام آدمی کے پاس نہ روزگار ہے اور نہ رہنے کیلئے امن کی جگہ۔ خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع میں کوئی پولیس نہیں۔
ملک میں کوئی سویلین اتھارٹی نہیں ہے۔

مزید پڑھیں :تنخواہوں میں اضافہ، ہائوس رینٹ بڑھا دیا گیا،یوٹیلیٹیز کیلئے بھی اضافی رقم ؟

متعلقہ خبریں