اہم خبریں

لوئر کرم میں اوچت کے مقام پر امدادی قافلے پر فائرنگ، 52 گاڑیوں کو ٹل واپس بھیج دیا گیا

اسلام آباد (اے بی این نیوز)لوئر کرم میں اوچت کے مقام پر امدادی قافلے پر فائرنگ ۔ 64 گاڑیوں میں سے 12 گاڑیاں محفوظ مقام کی جانب گامزن ۔ 52 گاڑیوں کو ٹل واپس بھیج دیا گیا۔ ایک ڈرائیور کے زخمی ہونے کے اطلاعات ۔ عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کے بعد حملہ آوروں نے گاڑیوں کو لوٹنا شروع کردیا۔

سکیورٹی فورسز کی لوٹ مار میں ملوث عناصر پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے جوابی فائرنگ۔ خیبرپختونخوا کابینہ نے کرم میں سکیورٹی پوسٹوں پر تعیناتی کیلئے 407 اہلکار بھرتی کرنے کی منظوری دی۔ اشیائے ضروریہ کی قلت نہیں۔ صوبائی حکومت کی ہیلی سروس شروع ۔

اب تک 2 ہیلی کاپٹرز کی 153 پروازیں ہوئیں۔ کابینہ اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو بریفنگ۔ بتاگیاکہ اب تک 151 بنکرز کو مسمار کیا گیا ۔ مجموعی طور پر کرم روڈ پر 120 سکیورٹی پوسٹیں قائم کی جائیں گی۔ عارضی اور مستقل سکیورٹی پوسٹیں قائم کرنے پر کام جاری ہے۔

مزید پڑھیں :چیف جسٹس کا کاروباری مقدمات کے حل کیلئے فورم بنانے کا اعلان

متعلقہ خبریں