اہم خبریں

مقبولیت سب کے سامنے آگئی سزا ہونے پر ایک بھی ورکرباہر نہیں نکلا، مریم نواز

لاہور ( اے بی این نیوز       )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پچھلے ایک سال میں ملک میں بہتری آئی ہے۔ ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی ہورہی ہے۔ مہنگائی 38فیصد سے کم ہوکر 4فیصد پر آگئی۔
پنجاب میں باقی صوبوں کی نسبت روٹی سستی ہے۔ پچھلی حکومت کی وجہ سے مہنگائی ہوئی۔ نوازشریف نے کبھی بھی جھوٹے وعدے نہیں کیے۔ معیشت کا دارومدار چھوٹے کاروبار پر ہوتا ہے۔ لوگوں کو جتنے کاروبار کے مواقع فراہم کریں گے بے روزگاری میں کمی آئے گی۔
پنجاب نے جلاؤ گھیراؤ کی سیاست کو مسترد کیا۔ مقبولیت سب کے سامنے آگئی سزا ہونے پر ایک بھی ورکرزباہر نہیں نکلا۔ پی ٹی آئی نے حکومت میں لوگوں کے کاروبار تباہ کیے۔
لوگ گالم گلوچ اور جلاؤ گھیراؤ کی سیاست سے تنگ آگئے۔ پنجاب میں 700سڑکیں بنا رہی ہوں ۔ کہتے ہیں سڑکوں سے ترقی نہیں آتی ،اس بڑی جہالت نہیں ہوسکتی ۔ پنجاب کے ہرگاؤں میں صاف ستھرا پنجاب کا مہم چلا۔ پنجاب میں ایسے علاقے بھی ہے جہاں لوگوں کہ پاس رہنے کیلئے گھر اور زمین نہیں ۔
رمضان میں ہرخاندان کیلئے 10ہزار روپے کا اعلان کرتی ہوں۔ 50ہزار سے کم آمدن والے لوگوں کو 10ہزار روپے ملیں گے ۔ شرح سود 22فیصد سے کم ہوکر 11فیصد ہوگئی ،۔ رمضان کے بعد لیپ ٹاپ سکیم کاآغاز کیا جائے گا۔
گھر میں بیٹھ کر گالی دینا بہت آسان ہوتا ہے۔ لوگوں نے میرے اور میری جماعت کے ساتھ جو کیا وہ اللہ پر چھوڑا ہے۔ میں کسی پر ظلم نہیں کرنا چاہتی چوری کی سزا اس کو ضرور ملے گی ۔ نوجوانوں سے گزارش کرتی ہوں کہ ملک کی ترقی میں ہمارا ساتھ دیں۔
مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا کوئی اڈیالہ میں کیا کھا رہا ہے ۔ کسی کو اے سی ملا یا نہیں یہ میرا کام نہیں ،میرا کام عوام کو سہولت فراہم کرنا ہے ۔ کوئی اڈیالہ میں اچھا کھانا کھا رہا ہے اس سے بھی اچھا کھائیں مجھے اعتراض نہیں۔
پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کے ساتھ رونقیں واپس آرہی ہے ۔ پنجاب میں بارہ روپے کی روٹی ہے ۔ باقی صوبوں سے پنجاب بہتر ہے۔ پچھلی حکومت کی وجہ سے مہنگائی ہوئی۔ نوازشریف نے کبھی بھی جھوٹے وعدے نہیں کیے۔
اللہ تعالیٰ کا شکرہے کہ آج ایک اور وعدہ پورا کردیا ۔ آج آسان سکیم کے تحت لوگوں کو بلا سود قرضہ ملا ہے۔ ایک مہینے کے اندر اندر یہ قرضے دینے جارہے ہیں۔ یہ سکیم دس لاکھ سےتین کروڑ تک ہے ۔
یہ قرضہ آپ کو بلاسود ملے گا،۔ میرٹ پر لوگوں کو قرضے ملے ہیں۔
پچھلے ایک سال میں ملک میں بہتری آئی ہے۔ ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی ہورہی ہے۔

مزید پڑھیں :چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان پلیئنگ الیون کیسی ہونی چاہئے؟ سابق بھارتی کرکٹر کی پیشگوئی

متعلقہ خبریں