اہم خبریں

اوگرا نے تیل قیمتوں میں اضافے سے متعلق افواہیں مسترد کردیں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق وضاحت جاری کرتے ہوئے قیمتوں میں اضافے سے متعلق افواہیں مسترد کردیں۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق وضاحت جاری کردی۔اوگرا نے جاری بیان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی افواہیں مسترد کردیں۔ ساتھ ہی کہا ہے کہ گزشتہ شام سے قیمتوں میں اضافے کی افواہیں پھیلائی جارہی ہے۔اوگرا کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔واضح رہے کہ ملک بھر میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد یہ اطلاعات گردش کررہی ہیں کہ یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں