راولپنڈی ( اے بی این نیوز )سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایات پر پولیس کا پتنگ بازی و ہوائی فائرنگ کے خلاف کریک ڈاؤن ۔ پتنگ بازی میں ملوث 41 افراد گرفتار، سینکڑوں پتنگیں اور ڈوریں برآمد ۔ ریس کورس کے علاقہ میں ہوائی فائرنگ میں ملوث 3 افراد بھی گرفتار۔
پتنگ بازوں کے خلاف کارروائیاں تھانہ ریس کورس، آر اے بازار، نصیر آباد، دھمیال اور وارث خان کے علاقوں میں کی گئیں۔ ریس کورس پولیس نے 19, آر اے بازار 16, نصیر آںاد 1, دھمیال 4 اور وارث خان سے 1 پتنگ باز گرفتار کئے گئے۔
پولیس کے موثر انتظامات اور بھرپور کریک ڈاؤن کی بدولت پتنگ بازی نہ ہونے کے برابر رہی۔ پولیس افسران مسلسل فیلڈ میں رہ کر کریک ڈاؤن کی نگرانی کرتے رہے۔ راولپنڈی پولیس کی بروقت آگاہی مہم اور موثر اقدامات کی بدولت کسی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ رپورٹ نہیں ہوا۔
پتنگ بازی و پتنگ فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ جان لیوا کھیل میں ملوث افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایات کے مطابق راولپنڈی پولیس کے پتنگ بازی کے خلاف موثر انتظامات۔
ایس پی صدر، ایس ڈی پی او کینٹ اور ایس ایچ اوز سمیت تمام افسران فیلڈ میں موجود رہ کر کریک ڈاؤن کی نگرانی کر رہے ہیں۔ شہریوں کی آگاہی کے لیے مساجد سے اعلانات اور گھر گھر پمفلٹ کی تقسیم کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے لیے بلند عمارتوں سے مانیٹرنگ کی جارہی ہیں۔ پتنگ بازی قابل تعزیر اور ناقابل ضمانت جرم ہے جس کی سزا3سال سے7سال قید اور 5لاکھ روپے تک جرمانہ ہے۔
ہوائی فائرنگ اور پتنگ بازی کی صورت میں فوری قانونی کاروائی کی جائے گی۔ جن عمارتوں کی چھتوں سے پتنگ بازی یا ہوائی فائرنگ ہو گی ان کے مالکان کے خلاف بھی مقدمات درج کیے جائیں گے،
والدین اپنے بچوں کو اس جان لیوا کھیل سے روکیں،قانونی کاروائی کی صورت میں ان کا مستقبل تاریک ہو سکتا ہے۔
اپنی وقتی خوشی کے لیے دوسروں کی جان کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی.
مزید پڑھیں : پٹرولیم مصنوعات سستی ؟پٹرول، 2.50ڈیزل 9.11، مٹی کا تیل3.45،لائٹ ڈیزل5.60 فی لٹر سستا؟















