اہم خبریں

وفاقی دارالحکومت میں ریونیو سینٹرز کی ڈیجیٹلائزیشن کا آغاز،25 موضعات کا ریکارڈ آن لائن

اسلام آباد ( اے بی این نیوز         )وفاقی دارالحکومت میں ریونیو سینٹرز کی ڈیجیٹلائزیشن کا آغاز کر دیا گیا۔ ڈی سی اسلام آباد کی جانب سے ترلئی ریونیو سینٹر کا دورہ کیا گیا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عثمان اشرف بھی ہمراہ موجود تھے۔ ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ
شہری اب اراضی کی ڈیجیٹل فرد حاصل کر سکیں گے۔ شہری 25 موضعات کا ریکارڈ آن لائن حاصل کر سکیں گے۔ بہت جلد شہر بھر کے تمام موضعات کا ریکارڈ آن لائن میسر ہوگا۔
شہر میں سٹیمپ پیپرز کی بائیو میٹرک ویری فکیشن شروع کر دی گئی ہے۔
شہریوں کی سہولت کیلئے مزید ڈیجیٹل ریفارمز متعارف کروائی جا رہی ہیں۔ ڈیجیٹل ریفارمز سے شہریوں کے زیر التوا ریونیو کیسز نمٹانے میں مدد ملے گی۔

مزید پڑھیں : پٹرولیم مصنوعات سستی ؟پٹرول، 2.50ڈیزل 9.11، مٹی کا تیل3.45،لائٹ ڈیزل5.60 فی لٹر سستا؟

متعلقہ خبریں