راولپنڈی (اے بی این نیوز )کینٹ ایریا میں بسلسلہ بسنت کی روک تھام کے لئے اقدامات ۔ 14 فروری کو بسنت ایسوسی ایشن کی جانب سے بسنت منانے کا اعلان کیا گیا ۔پولیس کی جانب سے راولپنڈی کینٹ ایریا کی سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ۔
بسنت کی روک تھام کے لیے پولیس کی اضافی نفری ایریا میں تعینات کر دی گئی ۔ بسنت منانے والوں کو ڈرون کیمروں کی مدد سے بھی شناخت کر کے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔
پولیس کی قیدی وین کے علاؤہ ڈالفن فورس ۔ شاہین فورس ۔ پنجاب پولیس ۔ پیٹرولنگ پولیس ۔ الیٹ کمانڈو بھی اس آپریشن میں شامل ۔
شہریوں سے التماس ھے کہ وہ پتنگ بازی وا ہوائی فائرنگ جیسے ناسور کو ختم کرے ۔ پکڑے جانے پر نا صرف مقدمہ درج ہو گا بلکہ بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں :سوویت افواج کے انخلاء کے 36 سال مکمل،کل بروزہفتہ افغانستان میں تعطیل کا اعلان















