اہم خبریں

واش روم کیوں گئے؟ ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ طیش میں آگیا،ملازم پر لاتوں، گھونسوں کی بارش

‏شیخوپورہ(اے بی این نیوز) دوران ڈیوٹی واش روم جانے پر ڈپٹی کمشنر کا درجہ چہارم کے ملازم پر تشدد، سرعام تھپڑ ، لاتوں ، گھونسوں کا آزادانہ استعمال، تشدد کے بعد پولیس کو گرفتار کرنے کا حکم دیدیا۔ ڈی سی شیخوپورہ رمضان راشن پروگرام کے کاؤنٹر پر رش دیکھ کر غصے میں آ گئے۔

بغیر تصدیق کے ایک نوجوان کو ڈانٹا، اس نے کہا میں تو سرکاری ملازم ہی نہیں پھر اسی نام کے دوسرے نوجوان کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ اس نے بھی کہا کہ میں سرکاری ملازم ہی نہیں ہوں۔ اسی دوران ذوالفقار نامی ملازم واش روم سے واپس آیا تو ڈی سی آگ بگولا ہو گیا، مار پیٹ شروع کر دی۔ بعد ازاں ملازم کے واش روم جانے کی تصدیق ہونے پر اسے دوبارہ کام کا حکم دے کر چلے گئے۔
ہرنائی، کان کنوں کی گاڑی میں دھماکہ،10 افراد جاں بحق ،متعدد زخمی

متعلقہ خبریں