اہم خبریں

پاکستان اور ترکی کا فلسطین پر او آئی سی اجلاس کی حمایت پر اتفاق

اسلام آباد ( اے بی این نیوز        )پاکستان اور ترکی کا فلسطین پر او آئی سی اجلاس کی حمایت پر اتفاق۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے ترک ہم منصب ہاکان فیدان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں دونوں وزرائے خارجہ نے غزہ کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کی حمایت کے لیے پرعزم ہے۔ پاکستان 1967 سے پہلے کی سرحدوں کی بنیاد پر ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے پرعزم ہے۔

ترجمان نے کہا کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کی جبری نقل مکانی کے کسی بھی منصوبے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان فلسطینی سرزمین کو فلسطینی عوام کی ملکیت سمجھتا ہے۔ ترجمان کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے مسئلہ فلسطین پر او آئی سی کے وزرائے خارجہ اجلاس کی حمایت پر اتفاق کیا۔ پاکستان اور ترکی نے مسئلہ فلسطین پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
مزید پڑھیں :موجودہ حکومت کی کوئی اوقات نہیں جو ہمیں مذاکرات کی آفر کرسکے، جنیداکبر

متعلقہ خبریں