اسلام آباد ( اے بی این نیوز )فافن نے الیکشن ٹربیونلز کے حوالے سے رپورٹ جاری کر دی ۔ فافن رپورٹ کے مطابق الیکشن ٹریبونلز نے جنوری 2025 میں 11 مزید انتخابی درخواستوں کا فیصلہ سنا دیا۔ کل فیصلوں کی تعداد 112 ہوگئی، جو مجموعی درخواستوں کا 30 فیصد بنتی ہے۔
لاہور کے 3ٹریبونلز نے 9، جبکہ بہاولپور اور کراچی کے ٹریبونلز نے 1،1 درخواست کا فیصلہ کیا۔ فیصلہ شدہ 11 درخواستوں میں 6 پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کی تھیں۔ 4 درخواستیں ن لیگ اور ایک درخواست استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار کی تھی۔
تمام 11 درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔ 2024 کی آخری سہ ماہی میں الیکشن تنازعات کے حل کا عمل تیز ہوا ۔ پنجاب میں قانونی چیلنجز کے بعد انتخابی درخواستوں کے فیصلے کی رفتار میں بہتری آئی۔
بلوچستان کے ٹریبونلز نے 51 میں سے 41 درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔
پنجاب کے ٹریبونلز نے 192 میں سے 45 درخواستوں پر فیصلہ دیا۔ قومی اسمبلی کی نشستوں سے متعلق 123 میں سے 25 درخواستوں پر فیصلہ ہو چکا۔ سپریم کورٹ میں 38 ٹریبونل فیصلوں کو چیلنج کیا گیا۔ بلوچستان اسمبلی کی 3 نشستوں پر دوبارہ پولنگ کا حکم دیا گیا۔
مزید پڑھیں :موجودہ حکومت کی کوئی اوقات نہیں جو ہمیں مذاکرات کی آفر کرسکے، جنیداکبر















