اہم خبریں

سپریم کورٹ ججز کے بعد جوڈیشل کمیشن کے ایک اور رکن کا خط سامنے آ گیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز        ) سپریم کورٹ ججز کے بعد جوڈیشل کمیشن کے ایک اور رکن کا خط سامنے آ گیا ۔ جوڈیشل کمیشن رکن سینیٹر علی ظفر کا چیف جسٹس یحیی آفریدی کو خط۔ سینیٹرعلی ظفر نے جوڈیشل کمیشن اجلاس ملتوی کرنے کا مطالبہ کر دیا ۔ سینیٹرعلی ظفر کے خط کے متن کے مطابق
اسلام آباد ہائیکورٹ ججز سینارٹی کا معاملہ حل ہونے تک اجلاس موخر کیا جائے۔ ججز کی ٹرانسفر سے اسلام آباد ہائیکورٹ کی سنیارٹی لسٹ تبدیل ہو گئی۔ تاثر ہے کہ سارا انتظام بانی پی ٹی آئی اور بشری ٰبی بی کی اپیلوں کیلئے بندوبست کیا گیا ہے۔
مناسب ہوگا کہ ججز کی سنیارٹی کا مسئلہ حل ہونے تک کمیشن اجلاس موخر کیا جائے۔ کمیشن نے اگر اجلاس کرنا ہی ہے تو ٹرانسفر شدہ ججز کو زیرغور نہ لایا جائے۔
مزید پڑھیں :غر یبوں کے لیے علاج مزید مہنگا ، ادویات کی قیمتیں آسمان پر، میڈیکل ٹیسٹ کی فیسوں میں ہو شربا اضافہ

متعلقہ خبریں