اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا راولپنڈی رنگ روڈ کا اچانک دورہ، راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کا دائرہ بڑھانے کی ہدایت کر دی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ دسمبر تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کا فضائی جائزہ بھی لیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی خصالحہ خورد راولپنڈی رنگ روڈ کیمپ آفس بھی آمد ۔
کمشنر راولپنڈی ڈویژن عامر خٹک نےراولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کے حوالے سے وزیر اعلی پنجاب کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہو ئے کہا کہ 38 کلومیٹر سے زائد طویل راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کی تکمیل سے ٹریفک کا دیرینہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ راولپنڈی رنگ روڈ کی تکمیل سے معاشی اور کاروباری سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوگا۔ راولپنڈی رنگ روڈ کی تکمیل سے لاکھوں شہریوں کو سفر میں آسانی ملے گی۔
منصوبے کی تکمیل کے لئے فنڈز کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
بانٹھ، چک بیلی خان، اڈیالہ روڈ، چکری روڈ اور ٹھلیاں کے مقام پر پانچ انٹر چینج تعمیر ہوں گے۔ راولپنڈی رنگ روڈ پر ریلوے پل اور 5 اوورپاسز بنائے جائیں گے جبکہ 21 سب وے ہوں گے۔
مزید پڑھیں :جسٹس مسرت ہلالی نے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے حوالے سے پیش کئے گئے ریکارڈ میں غلطی پکڑ لی