اہم خبریں

مولاناسےاستدعاکی جمہوریت کی خاطرسب کواکٹھاہوناپڑےگا،،سلمان اکرم راجہ،پی ٹی آئی،جےیوآئی کےرابطے بحال ہوگئے،کامران مرتضیٰ

اسلام آباد (اے بی این نیوز   )سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ مولاناسےاستدعاکی کہ جمہوریت کی خاطرسب کواکٹھاہوناپڑےگا،جمہوریت پسندقوتوں کو مل بیٹھ کر فیصلہ کرنا ہوگا۔ جمہوریت کی بحالی کیلئے پوری قوم کو دعوت دینی ہے۔
سب کومل کرسوچناچاہیے آئینی حقوق کیسےحاصل کیےجائیں۔ آئین کوبچانےکیلئےہم سب کوساتھ بیٹھناہوگا۔ اس وقت آئینی حقوق معطل ہیں۔ اکٹھےکھڑےہونےکاآئینی حق بھی چھین لیاگیا۔
صحافیوں کوبھی مجرم بنادیاگیاہے۔
اس وقت مل کرسوچناہے کہ کیسےآئین کوبچاناہے۔ آئین کی بقاکیلئےپورےملک کودعوت دیں گے۔ سندھ اوربلوچستان کےرہنماؤں سےبھی ملاقات کریں گے۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ

جمہوریت کے فروغ کیلئے یہاں اکٹھے ہوئے ہیں۔ جمہوریت کےفروغ کیلئےمولانافضل الرحمان سےملاقات کی۔ ہم سےوعدہ کیاگیاتھاہماری بانی پی ٹی آئی سےملاقات کرائی جائےگی۔ حکومت نےہماری بانی پی ٹی آئی سےملاقات نہیں کرائی۔
حکومت نےصاحبزادہ حامدرضاکےمدرسےپرریڈکیا۔ حامد رضا کو ان کے مدرسے سے گرفتار کرنے کی ناکام کوشش کی گئی۔ آئین اور قانون کے مطابق ہمارے اسیران کی رہائی کا مطالبہ نہیں مانا گیا۔
حکومت ہمارےکارکنوں کوزدوکوب کرر ہی ہے۔ الیکشن کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنر کے کردار کی مذمت کرتے ہیں۔
کامران مرتضیٰ نے کہا کہپی ٹی آئی اورجےیوآئی کےرابطے بحال ہوئےہیں،پی ٹی آئی سےالیکشن کمیشن کےحوالےسےمشاورت ہوتی۔ چیف الیکشن کمشنراورباقی 2ارکان کابھی انتخاب ہوناہے۔پی ٹی آئی اورجےیوآئی کےجورابطے رک گئےتھےوہ بحال ہوگئے۔ پی ٹی آئی کی تجاویز پر پارٹی مشاور ت کے بعد جواب دیا جائے گا۔ اسلام آباد:رابطوں کیلئے 2رکنی کمیٹی بنائی گئی۔ مولانا فضل الرحمان بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ کی سزا کی مذمت کرچکے۔
مزید پڑھیں :حتمی حج پیکیج کا اعلان کردیا گیا،محدود تعداد میں نشستیں باقی،نئی درخواستوں کی وصولی کب تک ہو گی ،جا نئے

متعلقہ خبریں