اہم خبریں

آج بروز پیر20جنوری 2025 پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا؟؟

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )انتباہ: آج( رات ) چاغی، نوشکی، خاران، پشین ،قلعہ عبداللہ اور کوئٹہ میں بارش کے باعث فلیش فلڈنگ کا خطرہ ۔ • آج( رات ) اور کل کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ ،قلعہ سیف اللہ، ناران، کاغان،چترال، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں برفباری کے باعث سڑکوں کے بند ہونے اور پھسلن کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں خلل کا اندیشہ۔ • اس دوران کشمیر ، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ/برفانی تودے گرنے کا خطرہ۔

اتوار کے روز شما لی /شمال مغربی بلوچستان، خیبر پختونخوا ،گلگت بلتستان، کشمیر، مری اور گلیات، اسلام آباداورخطہ پوٹھوہار میں تیز ہوائیں /جھکڑچلنے کے ساتھ بارش اور پہا ڑوں پر برفباری کی توقع۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ۔تاہم پنجاب کے بیشتر اضلاع اور با لا ئی سندھ میں درمیانی سے شدید دُھند چھائے رہنے کی توقع۔

پیر کے روز شما لی /شمال مغربی بلوچستان، خیبر پختونخوا ،گلگت بلتستان، کشمیر، مری اور گلیات، اسلام آباد اورخطہ پوٹھوہار میں تیز ہوائیں /جھکڑچلنے کے ساتھ بارش اور پہا ڑوں پر برفباری کی توقع۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ۔تاہم صبح اور رات کے اوقات میں پنجاب کے بیشتر اضلاع اور با لا ئی سندھ میں درمیانی سے شدید دُھند چھائے رہنے کی توقع۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جز وی ابر آلود رہا۔ تاہم بلوچستان ،بالائی خیبر پختونحوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور برفباری ہوئی۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع اور با لا ئی سندھ میں درمیانی سے شدید دُھند چھائی رہی۔

سب سے ذیادہ بارش (ملی میٹر ): بلوچستان :دالبندین 24،پشین 17،جیوانی 13، کوئٹہ (سٹی 13، سمنگلی 10)،گودار09،تربت 08، نوکنڈی 07،قلات 04، پنجگور01، خیبر پختونحوا:مالم جبہ ، دروش 02، دیر، چترال میں 01 ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی۔ اس دوران زیارت 02،کوئٹہ 01جبکہ مالم جبہ اور استور میں ہلکی برفباری ریکارڈ کی گئی۔

آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی 09،گوپس منفی06، اسکردو، مالم جبہ منفی 04، استور، ہنزہ اور پاراچنار میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
پیر (رات) : اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش کا امکان۔

پیرکے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواوں کے ساتھ بارش کا امکان۔
مزید پڑھیں: پاکستان جون 2025 تک پانڈا بانڈ جاری کرے گا، چین کی کیپیٹل مارکیٹس میں شمولیت اختیار کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں،وزیر خزانہ

متعلقہ خبریں