اہم خبریں

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی اپنی رہائی کےلئے جوبائیڈن سے معافی کی اپیل

لندن (نیوز ڈیسک )ڈاکٹرعافیہ صدیقی نے اپنی رہائی کیلئے امریکی صدر جوبائیڈن سے صدارتی معافی کی اپیل کر دی۔امریکی صدر عہدے سے سبکدوش ہونے سے پہلے میری سزا معاف کر دیں۔

غیر ملکی ادارے سکائی نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ عافیہ صدیقی نے اپنی رہائی کےلئے امریکی صدر سے اپیل کر دی۔عافیہ صدیقی نے کہا کہ امریکی صدر عہدے سے سبکدوش ہونے سے پہلے میری سزا معاف کر دیں۔

نیوز ادارے نے دعویٰ کیا کہ ڈاکٹر عافیہ کے امریکی وکیل بھی رہائی کیلئے صدارتی معافی کے لیے پرامید ہیں۔ یاد رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن کے دور صدارت کا کل آخری دن ہے۔ اور ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کو حلف اٹھائیں گے۔ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے وکیل نے کہا کہ ہمیں ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی عام معافی ملنےکی امید ہے۔ عافیہ صدیقی کا کہنا ہے کہ وہ ناانصافی کا شکار ہوئیں۔

مزیدپڑھیں: ٹیسٹ کا تیسرا روز، دوسری اننگز میں پاکستان کے 132 رنز پر6 کھلاڑی ڈھیر

متعلقہ خبریں