کراچی ( نیوز ڈیسک )پاکستان کے فاسٹ بائولر احسان اللّٰہ نے 24 گھنٹوں کے اندر ہی پاکستان سپر لیگ سے ریٹائر ہونیکا فیصلہ واپس لے لیا۔معاملہ کچھ یوں ہے کہ 13 جنوری کو پی ایس ایل 10 کے حوالے سے ہوئے ڈرافٹ میں کسی بھی فرنچائز نے احسان اللّٰہ کو منتخب نہیں کیا تھا۔
بعد ازاں فاسٹ بائولر نے دل برداشتہ ہو کر پاکستان سپر لیگ کو ہمیشہ کےلئے الوداع کہہ دیا تھا۔اس کے اگلے ہی روزقومی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے احسان اللّٰہ نے کہا کہ فرنچائز نے پِک نہیں کیا تھا اور پھر لوگوں نے بھی دماغ خراب کر دیا تھا۔
احسان اللّٰہ نے کہا کہ میں نے جذبات میں آ کر فیصلہ کر لیا تھا، میں یہ فیصلہ نہیں کرتا، پی ایس ایل میں 4 ماہ ہیں، محنت کروں گا، جن لوگوں نے مجھے سلیکٹ نہیں، انشاء اللّٰہ یہی لوگ مجھے سلیکٹ کریں گے۔سوات سے تعلق رکھنے والے فاسٹ بائولر نے یہ بھی کہا کہ ریٹائرمنٹ کا کوئی پلان نہیں ہے، میں نے اعلان جذبات میں آ کر کیا تھا۔
مزید پڑھیں: قومی ایئر لائن پی آئی اے کی پرواز میں فنی خرابی،ہنگامی لینڈنگ