اہم خبریں

الیکشن کمیشن نے 13دسمبر کے لیے عمران خان کے خلاف 5 کیس ڈی لسٹ کردیے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن نے 13دسمبر کے لیے عمران خان کے خلاف 5 کیس ڈی لسٹ کر دیے ،اب سماعت 20 دسمبر کو ہوگی۔پیر کو ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس، عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفیکشن روکنے کا کیس، عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے سے متعلق 2 کیس اور عمران خان کے انتخابی اخراجات جمع نہ کرانے سے متعلق بھی کیس ڈی لسٹ کیا گیا ہے،کیسز بینچ کی عدم دستیابی کے باعث ڈی لسٹ کیے گیے، 13 دسمبر کے ڈی لسٹ ہونے والے کیسز کی سماعت اب 20 دسمبر کو ہوگی۔

متعلقہ خبریں