اہم خبریں

سنگدل ماں نے اپنی دو سالہ بیٹی کو ٹوکامشین سے کاٹ کر قتل کردیا

پنڈی بھٹیاں (نیوز ڈیسک ) پنڈی بھٹیاں کے تھانہ سکھیکے کے گاؤں کانووالی میں پتھر دل عورت نے اپنی دو سالہ بیٹی کو ٹوکامشین سے کاٹ کر قتل کردیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق خاتون نے اپنے شوہر سے شدید اختلافات کے بعد یہ انتہائی قدم اٹھایا۔اس کا خیال تھا کہ اگر شوہر اس کے ساتھ مخلص نہیں تو وہ اس کے بچے کی پرواہ کیوں کرتی ہے۔بعد ازاں سکھیکے پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمہ خاتون کو گرفتار کر لیا۔
ملک کے مختلف شہروں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی

متعلقہ خبریں