مستونگ (نیوز ڈیسک )بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سول اسپتال چوک پر بم دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکار اور بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایک پولیس اہلکار اور تین بچے شامل ہیں جب کہ زخمیوں میں زیادہ تر سکول کے بچے ہیں۔دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ دھماکے میں ایک پولیس موبائل بھی تباہ ہوگئی۔دھماکے میں چوک پر موجود دیگر گاڑیوں اور رکشوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
دھماکے کی آواز قریبی علاقوں میں سنی گئی جب کہ پولیس اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں پولیس موبائل کو نشانہ بنایا گیا تاہم اسکول وین بھی اس کی زد میں آ گئی۔
مزید پڑھیں: اسٹیٹ بینک آف پاکستان آئندہ ہفتے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا