اہم خبریں

فواد چوہدری کے بھائی فراز کی ضمانت منظور،رہائی کا حکم

جہلم (نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار رہنما فواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری کی ضمانت منظورکرلی گئی۔جہلم میں فواد چوہدری کی گرفتاری کے خلاف پی ٹی آئی کارکنان نے جی ٹی روڈ پر احتجاج کیا جس میں فواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری اور سابق ایم پی اے چوہدری ظفر بھی موجود تھے۔تاہم اب فراز چوہدری کی ضمانت منظورکرلی گئی۔ علاقہ مجسٹریٹ وقاص وڑائچ نے فراز چوہدری کے رہائی کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

متعلقہ خبریں