اہم خبریں

غلط بندےسے پنگا لے لیا، مونس الٰہی فواد چوہدری کی گرفتاری پر بول پڑے

اسلام آباد(نیوزڈیسک)مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما مونس الٰہی نے فواد چوہدری کی گرفتاری پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹیوٹر پر لکھا کہ انہوں نے غلط بندے سے پنگا لے لیا ۔

مونس الٰہی نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ انہوں نے فواد چوہدری کی اہلیہ سے ٹیلیفونیک رابطہ کیا ۔مونس الٰہی نے لکھا، ’خوشی ہوئی کہ فواد چوہدری کی اہلیہ بلند حوصلہ خاتون ہیں‘۔فواد چوہدری کی گرفتاری پر اپنے ردعمل میں مونس الٰہی کا مزید کہناتھا کہ ، ’انہوں(سیاسی مخالفین) نے غلط بندے کو اٹھا کر جھگڑا مول لے لیا ‘۔فواد چوہدری کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج ہے، جو سیکرٹری الیکشن کمیشن کی درخواست پر کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں