حافظ آباد( نیوز ڈیسک )عدالتی احکامات پر عمل کرتے ہوئے، پولیس اور حافظ آباد کی ضلعی انتظامیہ نے، رات گئے ایک آپریشن میں، پی ٹی آئی کے ضلعی سیکرٹریٹ کو اس زمین کو واپس لینے کے لیے خالی کرایا۔ جس پر پی ٹی آئی رہنماؤں نے قبضہ کر رکھا تھا۔
ہفتے کے روزپولیس نے سیکرٹریٹ کو تالے لگانے کے ساتھ ساتھ اس کے اردگرد لگے پارٹی بورڈز کو بھی ہٹا دیا۔بعد ازاں سیکرٹریٹ کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی تاکہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں کو اس میں داخل ہونے سے روکا جا سکے۔
پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے مہدی حسن بھٹی کے دیے گئے ورژن کے مطابق، انہوں نے یہ زمین 2002 میں ایک ایسے شخص سے خریدی تھی جس کا بعد میں انتقال ہوگیا۔
مزید پڑھیں: پاکستان ٹیکسٹائل برآمدات میں 13 فیصد اضافہ ریکارڈ