اہم خبریں

شبیر تنولی نامی ایس ایچ او نے قیدی وین کے شیشے توڑے اور قیدیوں کو بھاگنے کا کہا،شیخ وقاص اکرم

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے سنگجانی واقعہ پر ردعمل دیتے ہو ئے کہا ہے کہ عدالت نے سنگنجانی تھانے کی ایف آئی آر میں متعدد کارکنان اور سرکاری ملازمین کو ڈسچارج کیا۔
ڈسچارج کے بعد کچھ کارکنان کو سیکرٹریٹ تھانے کی ایف آئی آر میں گرفتاری ڈالی گئی۔
اٹک جیل جاتے ہوئے فیصل ٹاؤن سے واپس3 قیدی وین کو26نمبر لایا گیا۔ شبیر تنولی نامی ایس ایچ او نے قیدی وین کے شیشے توڑے۔ ایس ایچ او شبیر تنولی نے گرفتار ایم پی اے اور کارکنان سے بھاگنے کا کہا۔
ہمارے کارکنان اور سرکاری ملازم اب بھی قیدی وینز کےساتھ کھڑے ہیں۔ پولیس اب ایک نیا تماشہ کررہی ہے۔ ہمارے بندے ضدکررہے ہیں کہ ہم نہیں بھاگیں گے۔

مزید پڑھیں :علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی رہائی کا معاملہ، جیل حکام ابھی تک روبکار ملنے کے منتظر،پی ٹی آئی کارکنان جیل کے باہر جمع

متعلقہ خبریں