جہلم( اے بی این نیوز ) عمران خان کی بہنوں کی ممکنہ رہائی،پی ٹی آئی خواتین کو جیل داخل ہونے سے روک دیا گیا ۔ پی ٹی آئی کارکنان استقبال کیلئےڈسٹرکٹ جیل کے باہر جمع ہونا شروع ہو گئے۔
پی ٹی آئی کارکنان میں جہلم اور اسلام آباد کی خواتین اور مردکارکنان شامل ہیں۔
کارکنان نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو پہنانے کےلیے پھولوں کے ہار اٹھائے ہوئے ہیں۔ جیل کے باہرخواتین اور مرد پولیس اہلکار بھی موجود ہیں۔ جیل ذرائع کے مطابق
علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی رہائی کی روبکار جیل انتظامیہ کو نہیں موصول ہوئی۔ دونوں بہنیں ڈی چوک احتجاج کیس میں گرفتار کر کے جہلم جیل منتقل کی گئیں تھیں۔
مزید پڑھیں :سمندری طوفان ڈانا ریاست اڈیشہ سے ٹکراگیا،10 لاکھ افراد متاثر، پروازیں منسوخ