اہم خبریں

حکومت کا پی ٹی آئی کیخلاف خوفناک پلان تیار، کارکنوں اور عہدیداروں کیخلاف بھی مقدمات درج

راولپنڈی(نیوزڈیسک) پی ڈی ایم حکومت کا پی ٹی آئی کیخلاف خوفناک پلان تیار، کارکنوں اور عہدیداروں کیخلاف بھی مقدمات درج ۔پی ٹی آئی کی جانب سے گزشتہ سال نومبر میں احتجاجی مظاہرے میں شامل کارکنوں اور عہدیداروں کیخلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔پی ٹی آئی کے کارکنوں اورعہدیداروں پر احتجاج کے دوران جی ٹی روڈ کو بانٹھ مندرہ کے مقام پر بند کرنے، خلاف قانون مجمع لگانے اور نعرے بازی پر مقدمہ درج کیا گیا۔مقدمے کی ایف آئی آر میں پی ٹی آئی کے عہدیداروں راجہ ساجد جاوید، راجہ عبدالوحید قاسم، ملک یاسر، مون چوہدری، ملک طاہر، امیر افضل ، راجہ ضیا، ملک وحید اختر، شہزاد خان، مرزا بشیر، غنی پٹھان، مبین افضل ، رب نواز قریشی سمیت ایک سو ستر نامعلوم کارکنوں کو نامزد کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں