اہم خبریں

عمران خان کا الیکشن کمیشن اقدامات کیخلاف احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت مجھے کبھی گرفتار نہیں کرسکتی، محسن نقوی کا تقرر نگراں کے غیر جانبداری کے تصور کے منافی ہے،22 کروڑ عوام تحریک انصاف کے ساتھ کھڑی ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی گرفتاری کے بعد چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب منصوبے کے پیچھے رجیم چینج کا اصل کردار ہے،محسن نقوی کا تقرر نگراں کے غیر جانبداری کے تصور کے منافی ہے۔ انہوں نے کہا فواد چوہدری تحریک انصاف کے ہراول دستے کے کارکن ہیں،22 کروڑ عوام تحریک انصاف کے ساتھ کھڑی ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے اقدامات کے خلاف احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔ اس حوالے پاکستان تحریک انصاف آج راولپنڈی میں احتجاج کرے گی۔

متعلقہ خبریں