اہم خبریں

فواد چوہدر ی کی گرفتاری کا مقصدپی ٹی آئی کو دباؤ میں لانا ہے، شاہ محمود قریشی

ملتان(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نے سیاسی چال چلی تو مزید لوگ ڈی نوٹیفائی کردیے گئے،فواد چوہدر ی کی گرفتاری کا مقصدتحریک انصاف کو دباؤ میں لانا ہے ، ان کو ڈر ہے عمران خان پھر اقتدار میں نہ آجائے ،اس لیے پورا ملک داؤ پر لگانا چاہتے ہیں ۔آج ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کسے سینئر رہنماء شاہ محمود قریشی نے کہا فواد چوہدر ی کی گرفتاری کی وجہ ایک ایف آئی آر ہے ، حقیقت یہ ہے تحریک انصاف کو دباؤ میں لانا ہے، قانون کی بالادستی پر یقین رکھنے والوں کو آج بہت حیرانی ہوئی ہو گی،تحریک انصاف کی مقبولیت کے خوف سے تمام حدیں پار کرلی گئی ہیں ،محسن نقوی کی تقرری پر ہمیں شدید تحفظات ہیں، اس حوال ےسے الیکشن کمیشن کو نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروایا گیا،کے پی کے میں ہم نے اپوزیشن کے نگراں وزیرِ اعلیٰ کا نام قبول کیا، ان کا ایک نام اور شہرت ہے، پنجاب میں ہم نے کوشش کی کہ ایسا نام دیں جو پی ڈی ایم کو قبول ہو، پنجاب میں راستہ نہیں نکالا گیا، کیونکہ شفاف انتخابات پی ڈی ایم کو وارا نہیں کھاتے ۔

متعلقہ خبریں