اہم خبریں

آج بروزبدھ23 اکتوبر2024 پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا؟؟

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )اسلام آبادبدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا اور خطہ پوٹھوہار میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان، کشمیر اورخطہ پوٹھوہار میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش: خیبرپختونخوا: مالم جبہ 04اور دروش میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت حیدرآباد، میر پور خاص، لسبیلہ، سبی، ٹنڈو جام، ٹھٹھہ اور شہید بینظیر آباد میں 38ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ خبریں