اسلام آباد (نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن پاکستان نےپی ٹی آئی کے 43 ارکانِ قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کر دیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے تحریک انصاف کے مزید 43 ارکان کے استعفے منظور کر لیے جس کے بعد اسمبلی میں پی ٹی آئی کے ارکان کی تعداد 27 رہ گئی ہے جس میں اکثریت منحرف ارکان کی ہے۔ چند روز قبل سپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے 35 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کیے تھے جس کے بعد مستعفی پی ٹی آئی حامی اراکین قومی اسمبلی کی تعداد 81 ہو گئی تھی جن میں پارٹی کے حمایتی شیخ رشید کا استعفٰی بھی شامل تھا۔ مزید 43 ارکان اسمبلی کے استعفے منظور ہونے کے بعد اب کل تعداد 124 ہو گئی ہے۔















