اہم خبریں

پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر،جمائماخان کا پاکستان آنے کا اعلان

لندن(نمائندہ خصوصی) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما خان کا کہنا ہے کہ پاکستانی بہت محبت کرنے والے لوگ ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں جمائماخان نے کہا کہ پاکستانی دو رخے نہیں ہوتے یا محبت کرتے ہیں یا نفرت۔مجھے امید ہے پاکستانی مجھ سے ہمیشہ محبت کرتے رہیں گے۔جمائما کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کی توجہ پسند ہے اور اس وجہ سے دل چاہتا ہے کہ پاکستان کا دورہ کروں۔میری فلم واٹس لوو گاٹ ٹو ڈو وِد پاکستان کیلئے محبت بھرا پیغامہے۔جمائما نے مزید بتایا کہ ارینج میرج سے متعلق فلم میں شامل ایک ڈائیلاگ اصل میں عمران خان کی بھانجی کی اپنے والدین سے کی گئی گفتگو تھی جس میں انہوں نے اپنے والدین سے کہا کہ آپ کی پسند سے شادی کرنا چاہتی ہوں تاکہ شادی ناکام ہونے کی صورت میں کسی کو الزام دے سکوں۔

متعلقہ خبریں