لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ مجھے گرفتار کرنے والوں کو شرمندگی ہو گی، پولیس بتائے کس جرم میں گرفتار کیا ، گرفتاری کا طریقہ مناسب نہیں تھا، ڈرنے والا نہیں مجھے یہ فون کرتے میں خود ہی آجاتا۔ آج گرفتاری کے بعد عدالت میں پیشی پر پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو مقدمہ درج ہوا ہے اس پر فخر ہے، نیلسن منڈیلا پر بھی یہی مقدمہ تھا، کہا جا رہا ہے میں نے بغاوت کی، میں سابق وفاقی وزیر اور سپریم کورٹ کا وکیل ہوں، پولیس میرے ساتھ عزت سے پیش آئے ۔
فواد چوہدری کو درجنوں پولیس, CTD اور نامعلوم گاڑیوں کے حصار میں کینٹ کچہری کی طرف روانہ کر دیا گیا- #ReleaseFawadCh
pic.twitter.com/UDLgzgS4zK— PTI (@PTIofficial) January 25, 2023
انہوں نے کہا کہ 22 کروڑ عوام پر مقدمات بنا دیں، مجھے گرفتار کرنے والوں کو شرمندگی ہی ہو گی ،میری پیشی پر پولیس ایسی لگائی ہے کہ جیسے میں کوئی جیمز بانڈ ہوں، جس طرح گرفتار کیا گیا وہ مناسب نہیں تھا، ڈرنے والا نہیں مجھے یہ فون کرتے میں خود ہی آجاتا۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے گرفتار رہنما فواد چوہدری کو درجنوں پولیس کی گاڑیوں کے حصار میں لاہور کی کینٹ کچہری میں پیش کیا گیا ،پولیس عدالت سے فواد چوہدری کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کےلیے ہتھکڑیاں لگا کر عدالت میں پیش کیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق اس کے بعد انہیں اسلام آباد منتقل کیا جائے گا۔















