لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری کی اہلیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ گرفتار ی نہیں ، اغوا ہے، بغیر ایف آئی آر دکھائے فواد چوہدری کو لے کر گئے ۔تفصیلا ت کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری کی اہلیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ کسی کو کچھ نہیں پتا فواد کو کہا ں لے کر گئے ہیں۔فواد چوہدری کی اہلیہ نے کہا کہ ہے یہ گرفتار ی نہیں ، اغوا ہے ،ہمارے گھر کے اندر 8 سے 10 پولیس والے آئے ہماری ایف آئی آر درج کی جائے کہ فواد چوہدری کو اغوا کیا گیا ہے ، حبا فواد نے کہا کہ فواد چوہدری کو کس مقدمے اُٹھایا گیا پی ٹی آئی کی تمام قیادت ہمارے ساتھ رابطے میں ہے ۔ انہوں ے کہا کہ آئی جی پنجاب پولیس کو بھی رابطہ کیا گیا کوئی جواب نہیں آیا متعلقہ تھانے کو بھی نہیں پتہ کہ فواد کو کہاں لے کر جایا گیا ہے ۔















