اہم خبریں

دہشت گردی کیس: زرتاج گل اور عامر مغل کی عبوری ضمانت میں توسیع

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) نے جمعرات کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں زرتاج گل اور عامر مغل کی دہشت گردی کے مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔

اے ٹی سی اسلام آباد کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے تھانہ سنگجانی میں زرتاج گل اور عامر مغل کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات کی سماعت کی۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے سردار مسروف عباسی ایڈووکیٹ اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران ملزمان کی جانب سے عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں جمع کرائی گئیں۔عدالت نے زرتاج گل اور عامر مغل کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے زرتاج کی ضمانت میں 25 اکتوبر اور عامر کی عبوری ضمانت میں 18 اکتوبر تک توسیع کردی۔بعد ازاں عدالت نے مزید سماعت آئندہ تاریخوں تک ملتوی کر دی۔
مزید پڑھیں: پشاور کے علاقے ارمڑ میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکہ

متعلقہ خبریں