پشاور(نیوز ڈیسک ) پشاور کے علاقے ارمڑ میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے۔پولیس کے مطابق دھماکا سڑک کنارے نصب بارودی مواد کے پھٹنے سے ہوا جس سے پولیس کی گاڑی کو نقصان پہنچا۔
بم ڈسپوزل یونٹ نے دھماکے کی جگہ سے دیسی ساختہ بم بھی برآمد کرلیا۔ابتدائی طور پر کسی کے زخمی یا جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔پولیس اور ڈسپوزل سکواڈ واقعے کی مزید تفتیش کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت کے متعدد محکموں کے انضمام کی تجویز