اہم خبریں

پنجاب کی سیاست،نواز شریف متحرک،رانا ثنا اللہ کو اہم ہدایات جاری کر دیں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف نے آئندہ انتخابات کےلیے پنجاب میں پارٹی کارکنوں کو متحرک کرنے کی ہدایت کی۔اس حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کو پنجاب کی سیاست سے متعلق بڑا ٹاسک سونپ دیا ہے۔ن لیگی قائد نے کہا کہ عوام کو حقائق بتائے جائیں اور عمران خان کے جھوٹے بیانیے کا پول کھولا جائے۔لندن میں پارٹی قائد نواز شریف سے سینئر نائب صدر مریم نواز اور رانا ثناء اللّٰہ کی ملاقات ہوئی۔ملاقات میں ن لیگ کے انٹرا پارٹی انتخابات اور پنجاب میں دیگر اضلاع کے صدور کے امیدواروں کے ناموں پر بھی مشاورت کی گئی۔نواز شریف نے رانا ثناء اللّٰہ کو مریم نواز کے ساتھ مل کر پنجاب میں ریلیاں اور جلسے کرنے کا ٹاسک بھی دیا۔وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء 28 جنوری کو وطن واپس پہنچیں گے، انہوں نے لندن میں میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ وہ مریم نواز کے ہمراہ پاکستان لوٹیں گے۔

متعلقہ خبریں