لاہور (نیوز ڈیسک ) عمران خان نے کہا ہے کہ لاہور نے کرپٹ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو مسترد کردیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ محسن نقوی حکومت کی تبدیلی کے مرکزی منصوبہ ساز سابق آرمی چیف کے معاون کرداروں میں سے ایک ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ آج عدل، اقدار اور اخلاقیات کا مکمل طور پر مذاق اُڑایا جارہا ہے۔اپنے بیان میں سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب تحریک انصاف کا بدترین مخالف ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ محسن نقوی کی تقرری غیرجانبدار نگرانوں کے تصور کی نفی ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ آج عدل، اقدار اور اخلاقیات کا مکمل طور پر مذاق اُڑایا جارہا ہے۔















