اسلام آباد ( اے بی این نیوز )چینی وزیراعظم نے کہا ہے کہ گوادر انٹرنیشنل ائیر پورٹ کی تکمیل اہم سنگ میل ہے۔ منصوبے کی تکمیل کیلئے پاکستان اور چین کی افرادی قوت کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔
پاکستان کے عوام کی خوشحالی ہمارے دل کے قریب ہے۔ پاکستان کی ترقی کیلئے چین اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ مشترکہ مستقبل اور ترقیاتی اہداف کیلئے ہمارا عزم غیر متزلزل ہے۔
گوادر علاقائی ترقی کا محور ہونے کیساتھ دونوں ملکوں کی مضبوط دوستی کا بھی عکاس ہے۔
جبکہ وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین نے صنعت ،زراعت اور تجارت کے شعبے میں متعدد مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ کیا۔ دوطرفہ معاہدے دونوں ملکوں کے درمیان نئے باب کا اضافہ ہے۔
آج پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔ گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ دونوں ممالک کی مضبوط دوستی کا مظہر ہے۔ پاکستان کی ترقی کیلئے چین کے پختہ عزم کے معترف ہیں۔
معاشی ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے میں چین نے نمایاں کردار ادا کیا۔ پاکستان اور چین کے وزرائے اعظم نے گوادر انٹرنیشنل ائیر پورٹ کا ورچوئل افتتاح کردیا
مزید پڑھیں :پاکستان کا ہرطبقہ پریشانی کا سامنا کررہاہے، ملک میں مافیاز کی طرف سے سازش چل رہی ہے، بلاول















