نارووال ( نیوز ڈیسک ) نارووال کے علاقے گنج حسین آباد میں پرائیویٹ ٹیوشن لینے سے انکار پر ایک طالب علم کو تشدد کا نشانہ بنانے والے استاد نے پنجاب حکومت کے ’’مار نہیں پیار‘‘ کے نعرے کی دھجیاں اڑادیں۔
متاثرہ طالب علم کے والد کے مطابق ٹیچر سے پرائیویٹ ٹیوشن نہ لینے پر بچے کو تشدد کا نشانہ بناڈالا۔متاثرہ کے والد نے کہا کہ ہم غریب لوگ ہیں، ہمارے لیے ہر ماہ لڑکے کی ٹیوشن کے لیے 3000 روپے کا بندوبست کرنا بہت مشکل ہے۔غریب مزدور نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے واقعہ کا فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔
مزید پڑھیں: سعودی عرب کا سیزنل ورک ویزوں کے اجراء کی مدت میں توسیع کا اعلان