اہم خبریں

زرعی قرضوں کی حد 44 فیصد بڑھادی گئی ہے،گورنر اسٹیٹ بینک

اسلام آباد (نامہ نگار  )اسلام آباد میں منعقدہ یوتھ بزنس اینڈ ایگری لونز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو آسان قرضوں کی فراہمی حکومت کا احسن اقدام ہے۔ زرعی شعبے کو قرض کی فراہمی حکومت اور اسٹیٹ بینک کی ترجیح ہے۔ زرعی قرضوں کی حد 44 فیصد بڑھادی گئی ہے۔ یوتھ لون اسکیم کےلیے تمام ادارے مثبت کردار ادا کریں۔سیلاب متاثرہ علاقوں کے کسانوں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔گورنر اسٹیٹ بینک کا یہ بھی کہنا تھا کہ قرضوں کی فراہمی کےلیے بینکوں کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں