اہم خبریں

ہیڈکانسٹیبل محمدزاہد کو گھر کے باہر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

راولپنڈی(نامہ نگار  )ہیڈکانسٹیبل محمدزاہد کو جو سول پارچات میں تھے ان کے گھر کے باہر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا،تھانہ ائیرپورٹ کے علاقہ میں فائرنگ سے پولیس ہیڈکانسٹیبل کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری کا نوٹس لے لیا،واقعہ کی اطلاع پر ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض خان دیگر افسران کے ہمراہ موقعہ پر پہنچ گئے،ہیڈکانسٹیبل محمد زاہد مری پولیس میں تعینات تھے،ابتدائی اطلاعات کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کیے جارہے ہیں،واقعہ ذاتی رنجش کا لگتا ہے تاہم تمام زاویوں پر تحقیقات کی جارہی ہیں،
سی پی اوسید شہزاد ندیم بخاری نے کہا ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزم /ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیاجائے گا۔

متعلقہ خبریں