اہم خبریں

بہنوں کو وراثتی جائیداد میں حصہ دینے سے متعلق اہم فیصلہ جاری

اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ خواتین کو وراثتی جائیداد سے محروم رکھنے کیلئے کچھ وکلا ء سہولت فراہم کرتے ہیں۔سپریم کورٹ نے بہنوں کو جائیداد میں حصہ دینے سے متعلق اہم فیصلہ جاری کردیا ہے۔

بہنوں کو جائیداد میں حصہ دینے سے متعلق کیس کا فیصلہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے تحریر کیا۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ خواتین کی وراثتی جائیدادوں کو تحفظ ملنا چاہیے،بدقسمتی سے خواتین کو شرعی وراثتی حق سے محروم رکھا جاتا ہے ، خواتین کو وراثتی جائیداد سے محروم رکھنے کیلئے کچھ وکلا سہولت فراہم کرتے ہیں ۔

بے بنیاد مقدمہ بازی پر درخواست گزار کو 3 لاکھ روپے جرمانے کی رقم وراثتی جائیداد سے محروم رکھی گئی بہنوں کو ادا کئے جائیں۔
مزید پڑھیں: معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی اہلیہ سمیت گرفتار،اہم انکشاف

متعلقہ خبریں