اہم خبریں

ایل این جی ریفرنس،شاہد خاقان عباسی ، مفتاح اسماعیل ، شیخ عمران الحق سمیت دیگر ملزمان ریفرنس میں ملزم نامزد

اسلام آباد ( نامہ نگار  )احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس سے متعلق محفوظ فیصلہ سنادیا، احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے محفوظ فیصلہ سنایا،فیصلے کے مطابق شاہد خاقان عباسی ، مفتاح اسماعیل ، شیخ عمران الحق سمیت دیگر ملزمان ریفرنس میں ملزم نامزد ہیں جبکہ شاہد خاقان عباسی کے بیٹے عبد اللہ خاقان بھی ریفرنس میں ملزم نامزد ہیں،ایل این جی ریفرنس دائرہ اختیار سے متعلق مزید دلائل طلب کر لئے گئے، احتساب عدالت نے ریمارکس دیتے ہو کہا کہ فریقین کے وکلاء سات فروری کو عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق دلائل دیں ، ایل این جی ریفرنس احتساب عدالت میں چلے گا یا نہیں ، معاملہ سات فروری تک موخر کر دیا گیا،سات فروری کو وکلاء کے مزید دلائل سننے کے بعد ریفرنس کے مستقبل سے متعلق فیصلہ ہوگا۔

متعلقہ خبریں