اہم خبریں

عمران خان کی خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں استثنا کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا

اسلام آباد ( کورٹ رپورٹر )اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج رانا مجاہد رحیم نے عمران خان کے خلاف خاتون جج زیباچوہدری دھمکی کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں اسپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت عمران خان کے وکیل نعیم حیدر نے چیئرمین پی ٹی آئی کی طبی بنیادوں پر استثنا کی درخواست دائر کی جب کہ عمران خان سماعت کے لیے عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ اسپیشل پراسیکیوٹر نیعدالت میں مقف اختیار کیا کہ عمران خان کی عدم پیشی پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں۔ عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کا وکالت نامہ اس کیس میں کیوں نہیں ہے؟ عدالت کے استفسار پر عمران خان کے وکیل نعیم حیدر نے بتایا کہ ہمیں نوٹس کا کل رات کو پتا لگا۔ بعد ازاں عدالت نے عمران خان کی استثنا کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

متعلقہ خبریں