اسلام آباد ( اے بی این نیوز )ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کی معاشی ترقی میں بہتری۔ مہنگائی میں مزید کمی کی پیش گوئی کر دی۔ اے ڈی بی نے پاکستا نی معیشت سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔ مالی سال 2024میں پاکستان کی معاشی ترقی 2اعشا ریہ4، 2025میں جی ڈی پی کی شرح2 اعشا ریہ 8فیصد تک ہونے کا امکان ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہاہے کہ معاشی ترقی اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل پیرا پالیسی کے تسلسل سے مشروط ہے۔ حکومتی اخراجات میں کمی۔ نجی شعبے کو فروغ دینا بھی شرط ہوگی۔ مہنگائی میں کمی اور دیگر مثبت اشاریوں سے شرح سود میں کمی ہوئی۔ منظم شرح سود۔ ایکسچینج ریٹ میں استحکام سے مہنگائی مزید کم ہونے کا امکان ہے۔ پاکستان کو تاحال قرضوں پر سود کی ادائیگیوں کیلئے پیمنٹس کا مسئلہ رہے گا۔
مزید پڑھیں :پاکستان میں اسکوٹی کی تازہ ترین قیمتیں،آسان اقساط پر کیسے حاصل کی جاسکتی ہیں؟