لاہور (اے بی این نیوز)پنجاب حکومت نےپاکستان تحریکِ انصاف کو جلسے کی اجازت دینے کا فیصلہ کر لیاہے۔
ذرائع کے مطابق کچھ دیرکے بعد پی ٹی آئی کوجلسے کی اجازت کا باقاعدہ اعلان بھی کر دیا جائے گا۔ تحریکِ انصاف کو مینارِ پاکستان کے بجائے جلسے کے لیے کوئی متبادل جگہ دیے جانے کا بھی امکان ہے۔
ڈپٹی کمشنر لاہور کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی اجلاس میں پولیس رپورٹس اور اسلام آباد جلسے کے بعد کی صورتِ حال کا مکمل جائزہ لیا گیا اور مبینہ طور پرجلسے کی اجازت دینے یا نہ دینے کے حوالے سے تمام تجاویز کو زیر غورلایا گیا ہے۔
جبکہ پنجاب حکومت نے لاہور مینارِ پاکستان میں بڑی تعداد میں کنٹینرز پہنچا دیےاور شہریوں کا داخلہ بھی بند کردیا گیا ہے۔ گریٹر اقبال پارک کے تمام گیٹس کوبھی مبینہ طور پربند کر دیا گیا ہے۔
آج لاہور ہائی کورٹ نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو پاکستان تحریکِ انصاف کی لاہور میں جلسے کی اجازت دینےکے لیے دائر کی گئی درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم بھی دے رکھا تھا۔
مزید پڑھیں:شمالی و جنوبی وزیرستان میں جھڑپیں، 12دہشتگرد ہلاک، 6 جوان شہید