اہم خبریں

کارسازمنشیات کیس ،ملزمہ نتاشا کی درخواست ضمانت مسترد

کراچی (نیوز ڈیسک )منشیات کے استعمال سے متعلق کیس میں کراچی کے علاقے کارساز روڈ پر باپ بیٹی کو گاڑی سے کچل کر قتل کرنے والی ملزمہ نتاشا کی درخواست ضمانت مسترد کردی گئی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے کار حادثہ کیس میں ملزمان کے خلاف منشیات کے استعمال سے متعلق کیس کی سماعت کی۔عدالت نے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کر دی، وجوہات تحریری حکم نامے میں بتائی جائیں گی۔اس سے قبل جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے بھی مقدمے میں ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی۔

واضح رہے کہ 19 اگست کو کراچی کے علاقے کارساز روڈ پر خاتون ڈرائیور نے تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹی کو کچل کر ہلاک کر دیا تھا۔ اس کے علاوہ خاتون نے ایک اور گاڑی کو بھی ٹکر مار دی تھی جس میں کچھ لوگ زخمی ہوئے تھے۔چند روز قبل حادثے میں جاں بحق ہونے والے باپ بیٹی کے اہل خانہ نے اللہ کے واسطے ملزمان کو معاف کر دیا تھا اور اس حوالے سے مقتول کی اہلیہ اور بیٹوں نے عدالت میں بیان حلفی بھی جمع کرایا تھا۔
مزید پڑھیں: چپ تعزیے کا ماتمی جلوس،ٹریفک پلان جاری کردیا گیا

متعلقہ خبریں