کراچی(نیوز ڈیسک ) نجی ٹی وی کے اینکر کراچی میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق شارع فیصل پر آواری ہوٹل کے قریب تیز رفتار گاڑی فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت عبداللہ حسن کے نام سے ہوئی ہے، جو کئی نجی ٹی وی چینلز پر بطور اینکر کام کرچکا ہے اور حال ہی میں اس نے ایک یوٹیوب چینل جوائن کیا ہے۔پولیس کے مطابق عبداللہ لائنز ایریا کا رہائشی تھا۔ قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، سینئر وزیر شرجیل میمن اور وزیر بلدیات سعید غنی نے حادثے میں اینکر عبداللہ حسن کے جاں بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔