اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ پاکستان کے چاروں صوبوں کے عوام کو سلام پیش کرتا ہوں۔ عمران خان دنیا بھر میں اسلام کے سفیر بن کرمقدمہ لڑے۔
کے پی عوام اور حکومت نے اپنا مینڈیٹ چوری نہیں ہونے دیا۔ عمران خان نے ہمیشہ قوم ،مسلمانوں اور اسلام کی بات کی ہے۔ وہ ایک شخص جیل میں بھی بیٹھ کر جیت گیا۔
اس ملک میں بار بار قانون ٹوٹ رہا ہے۔ اس ملک میں آئین کی پاسداری نہیں ہو رہی۔ حلف کی پاسداری نہیں کرو گے تو دنیا میں اور آخرت میں حساب دوگے۔ وہ جلسہ سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
خیبر پختونخواہ کے عوام نے مینڈیٹ چوری نہیں ہونے دیا کسی کا باپ بھی خیبر پختونخواہ میں ظلم نہیں کرسکتا۔ عمران خان کا قصور یہ ہے کہ انہوں نے اقوام متحدہ میں ختم نبوت بل منظور کرایا جو کہ یہ امریکہ اور اسرائیل اور قادیانیت کے غلامی نہیں کر سکتے تھے ۔ ہم اپنے حق اور اس پر سودہ نظام کے خلاف جہاد کرینگے
ہم این آر او نہیں مانگتے این آر او دینے والو تم ذلیل ہوگئے اور عمران خان جیل میں بند بھی شیر ہے ۔ تمام اداروں کے لوگو تم لوگوں نے حلف اٹھایا ہے اللہ کو بھی جواب دو گے ۔
اے نوجوانوں! پاکستانی مائیں اور بہنوں ہم نے تم سے امید لگائی ہے تم ملک کے مستقبل کے لیے کام کرو گے اور ملک کا مستقبل تباہ ہونے نہیں دو گے ۔ اب آگے کیا کرنا ہے قسم اٹھاؤ سب عمران کے لیے قربانی دو گے۔
اگر ہم نے سر پر کفن باندھ لئے تو پھر ہر فرعون کے لیے موسیٰ پیدا ہوتا ہے
مزید پڑھیں :عمران خان کے خلاف مزید کسی کیس کا بننا ہمیں قبول نہیں، بیرسٹر گوہر علی