اہم خبریں

آج انکشاف ہوا کہ اسرائیل پی ٹی آئی کی پشت پناہی کررہا ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد (  اے بی این نیوز    )وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان نے لندن میں یہودی کیلئے مہم چلائی تھی۔ آج انکشاف ہوا کہ اسرائیل پی ٹی آئی کی پشت بناہی کررہا ہے۔ اسرائیل میڈیا بانی پی ٹی آئی کے حق میں لکھ رہا ہے۔
عمران خان کا اصل چہرہ آہستہ آہستہ سامنے آرہا ہے۔ اسرائیل خود بانی پی ٹی آئی کے سیاسی آڈپشن کا سرٹیفکیٹ دے رہا ہے۔ پاکستان مسلم دنیا میں اہم مقام رکھتا ہے۔
دنیا میں پاکستان کا تشخص بانی پی ٹی آئی کی وجہ سے خطرے میں ہے۔
عمران خان نے ہمیشہ ملکی تشخص کو خراب کرنے کی کوشش کی۔ انسانیت کی تاریخ میں بدترین قتل عام اسرائیل کررہا ہے۔ عمران خان آج بھی کھل کرمذمت نہیں کرتا اور صیہونیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔
اسرائیلی میڈیا بانی پی ٹی آئی کے حق میں لکھ رہا ہے۔

مزید پڑھیں :میں اس ظلم کے نظام کے خلاف نہیں جھکوں گا ،عمران خان کا جلسے میں قوم کے نام دو ٹوک پیغام

متعلقہ خبریں