اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے پی ٹی آئی کے بھیجے ناموں کی ساکھ اچھی نہیں تھی۔ عمران خان ایک فیل پراجیکٹ ہیں ، پہلے استعفے دیئے اور اب واپسی کیلئے تڑپ رہے ہیں۔وزیر دفاع نے کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہمارےبھیجےگئےناموں پر اعتراض کیا، خود انہوں نے ایک بیوروکریٹ کانام دیا تھا جس نے معذرت کرلی۔ محسن نقوی کےپراعتراض کرنابےبنیاد ہے، انہوں نے لیا گیا قرضہ واپس کردیا تھا۔ اگرکوئی غیرآئینی کام کیا توقطعی طور پراس کادفاع نہیں کریں گے۔
الیکشن کمیشن نے آئینی طریقے سے وزیراعلی کی تقرری کی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے ہی بیانیہ سےبیک آؤٹ کرجاتے ہیں انہیں صرف اقتدار اور ٓدولت کی ہوس ہے ۔ الیکشن کمیشن کےفیصلےکا خیر مقدم کرتے ہیں، محسن نقوی کی تقرری آئینی طریقے سے کی گئی۔وزیردفاع نے محسن نقوی کی پرویز الٰہی سے رشتہ داری کاحوالہ دیتے ہوئے کہا کہ رشتوں کےتقدس کا احترام کیاجاناچاہئے۔ پرویزالہی اس عمر میں تمام رشتہ داروں کیخلاف ہوگئےہیں، محسن نقوی پرویزالہی کےایک قسم کےداماد ہیں اور اس عمر میں رشتہ داروں کوسمیٹناچاہئےناکہ گالم گلوچ کیاجائے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نےگالم گلوچ کرکےاستعفےدییئےتھے۔ عمران خان اسمبلی کوسازش کی پیداوار کہتےتھے اور انہوں نے اسمبلی کےخلاف ہرقسم کی بدزبانی کی مگر اب اسمبلی آنے کیلئےتیارہیں۔ جس الیکشن کمیشن کوگالیاں دیتےتھےآج اس سےہی انصاف مانگ رہےہیں اور اپیل کررہے ہیں کہ ہمارےاستعفےمنظورنہ کریں۔خواجہ آصف نے مشورہ دیا کہ عزت وآبروکےساتھ اپوزیشن کاکردارنبھاناچاہئےتھا،انہیں غلط فیصلوں کی قیمتیں ادا کرنی پڑرہی ہے اورعمران خان آہستہ آہستہ مکمل ناکامی کی طرف جارہےہیں۔















